4 مارچ 2017 - 19:32
ايراني اقتصادي مواقع پر یونان میں كانفرنس كا انعقاد

يونان كے شمالي شہر تھيسالونيكي ميں يونان اور اسلامي جمہوريہ ايران كے درميان اقتصادي تعاون كو وسعت دينے كے مقصد سے يوناني فيڈريشن كي جانب سے صنعت كاروں اور تاجروں كے لئے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ يونان كے شمالي شہر تھيسالونيكي ميں يونان اور اسلامي جمہوريہ ايران كے درميان اقتصادي تعاون كو وسعت دينے كے مقصد سے يوناني فيڈريشن كي جانب سے صنعت كاروں اور تاجروں كے لئے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا.

يونان ميں تعينات ايراني سفير 'مجيد مطلبي شبستري' نے تھيسالونيكي ميں منعقد ہونے والي كانفرنس كے موقع پر ايران كے خلاف عائد عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد اقتصادي، كاروباري اور سرمايہ كاري كے وسيع مواقعوں كے حوالے سے آگاہ كيا.

انہوں نے كہا كہ ايران ايك اہم كوريڈور كے طور پر وسطي ايشيا اور قفقاز كي منڈيوں تك رسائي كے لئے خاص اہميت ركھتا ہے.

انہوں نے سڑكوں اور ريل ٹرانزٹ راستوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ مصنوعات كي ٹرانسپورٹيشن، سرمايہ كاري اور تجارتي پروگراموں كے حوالے سے ايران خطے ميں محفوظ ترين ممالك ميں سے ايك ہے اور ہميشہ اس حوالے دوسرے ممالك كے مقابل ميں اپنے وعدوں پر عملدرآمد كيا گيا ہے .

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان موجود قريبي تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اور يونان كے اعلي حكام كثير كو الجہتي تعلقات بڑھانے كے لئے اقتصادي اور كاروباري تعلقات كو فروغ دينا ہو گا.

تفصيلات كے مطابق، مستقبل ميں يونان كا ايك اعلي تجارتي اور اقتصادي وفد يونان كي صنعت كي فيڈريشن كے تعاون سے ايران كا دورہ كرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲